ڈالر مہنگا ہو گیا

ڈالر مہنگا ہو گیا

مہنگائی کے طوفان نے عوام کو شدید پریشانیوں میں مبتلا کر رکھا ہے اور ڈالر کی قدر بھی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے ، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے اس کا براہ راست اثر عوام پر مہنگائی کی صورت میں جاتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغازپر ہی ڈالر کی قدر میں 23 پیسے اضافہ ہو گیاہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 23 پیسے اضافے کے ساتھ واپس 160 روپے 5 پیسے پر پہنچ گئی ہے ۔دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ میں بھی کاروبار میں کوئی خاص بہتری دکھائی نہیں دے رہی ہے ، 100 انڈیکس میں 3 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے اور اس انڈیکس اس وقت 32 ہزار 978 پوائنٹس پر چل رہاہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں