پاکستان تحریک انصاف نے اپنا پہلا بجٹ پیش کر دیاہے جو کہ پاس ہونے کے مراحل سے گزر رہاہے تاہم اپوزیشن کا کہناہے کہ بجٹ عوام دوست نہیں ہے اس لیے وہ اسے پاس نہ ہونے دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے جبکہ بجٹ کے بعد ڈالر کی قدر میں بھی اچھا خاصا اضافہ دیکھنے میں آیا لیکن آج اس میں کمی واقع ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 51 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 156 روپے 45 پیسے پر ٹریڈ ہو رہاہے تاہم یہاں امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز ڈالر 156 روپے 96 پیسے پر بند ہوا تھا ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان پیدا ہونا شروع ہو گیاہے اور کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 100 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد انڈیکس 35 ہزار 68 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔
Recent Comments