اسٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) اخوت فاؤنڈیشن کو سویڈن کے مختلف شہروں میں منظم کرنے اور وہاں رہنے والی پاکستانی کمیونیٹی کو اخوت کے لئے متحرک کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سویڈن کے اہم شہر اپسالا جہاں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے وہاں ڈاکٹر عاصم اعجاز کو اخوت سویڈن کا کوآرڈی نیٹر یا نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔ اخوت سویڈن کے صدر ڈاکٹر عارف محمود کسانہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ ڈاکٹر عاصم اعجاز اپسالا میں رہنے والوں کو اخوت سے متعارف کرائیں گے اور اخوت کا پیغام عام کریں گے۔ اخوت سویڈن کے عہدیداروں نے ڈاکٹر عاصم اعجاز کو ان کے تقرر پر مبارکباد دی ہے اور اپسالا کی پاکستانی کمیونیٹی سے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ عصم اعجاز سے بھر پور تعاون کریں گے۔