ڈرائیونگ لائسنس کی تھیوری میں ایک شخص نے موبائل کے زریعے نقل کی جس کی وجہ ۱سے ور اس کے بھائی کو حوالات جاناپڑا۔
تفصیلات کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کی تھیوری کے امتحان میں نقل کرنے والے چوبیس سالہ ملزم کے بھائی نے موسم بہار میں ڈرائیونگ لائسنس کی تھیوری کا امتحان نقل کی مدد سے پاس کیا تھا۔نارویجن زبان پر عبور نہ ہونے کی وجہ سے اس نے اپنے بھائی کو بھی اس راز سے آگاہ کیا جس کی مدد سے اس نے ٹیسٹ پاس کیا تھا۔لہٰذا امتحان پاس کرنے کے لیے ایک شخص کو تین ہزار کراؤن معاوضہ پر راضی کیا گیا۔اس شخص نے موبائیل فون کی مدد سے ایک ایسا آلہ سیٹ کیا جو کہ اس نے اسکی قمیض میں چھپا دیا اس کی مدد سے اس نے سارے سوالات حل کر لیے۔
دونوں بھائیوں نے ڈرائیونگ لائسنس کا امتحان اوسلو کے ٹرانسپورٹ سینٹر میں دیا تھا۔دونوں نے اقبال جرم کر لیا ہے۔انہیں عدالت نے چوبیس روزکے لیے غیر مشروط قید کی سزا سنائی ہے