ڈرون کی پرواز ناقابل برداشت ۔۔نیا قانون تیار

اگر ڈرون کی پرواز کسی بھی ائیر پورٹ یا ممنوعہ علاقے میں دیکھی گئی اس کے سخت نتائج بھگتنے پڑیں گے۔مقامی اخبار استوانگر آفتن کے مطابق اوسلو ،شمالی اور جنوبی آگدر کی پولیس کے مطابق ڈرون کی پرواز کے قانون کو توڑنے والوں کے لیے نیا قانون بنایا گیا ہے۔قانون توڑنے والوں کو بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
وہ لوگ جو قانون کی پرواہ نہیں کریں گے ان سے ہزاروں کراؤن جرمانہ وصول کیا جائے گا۔وہ ڈرون جو ایک سو پچاس سے لے کر ایک سو اسی یا لوگوں کے گھروں کے قریب اڑائے جائیں گے انہیں آٹھ ہزار کراؤن سے لے کر بارہ ہزار کراؤن تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔اگر ڈرون ملٹری یا پولیس کی حدود میں اڑایا گیا تو پھر اس پر اور بھااری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
استوانگر ائیر پورٹ کی ڈائیریکٹر آنیتے Anette Sigmundstad نے کہا کہ ائیر پورٹ کے علاقے میں ڈرون کی پروازیں نا قابل برداشت ہیں اس لیے انہیں پولیس کے نئے قانون پر خوشی ہے۔اس کے علاوہ ائیر پورٹ کے علاقے میں ڈرون بہت بڑا خطرہ بن سکتے ہیں۔
اس سال محکمہء ہوا بازی ایوینور نے تیرہ غیر قانونی ڈرون پکڑے ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں