بالوں میں خشکی سے سانس کی بدبو تک ہم کئی مسائل کا شکار رہتے ہیں اور مہنگے شیمپو اور علاج بھی اکثر بے کار جاتے ہیں۔ اب ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں کچھ ایسے حیران کن ٹوٹکے بیان کیے ہیں جن کے ذریعے ہم اپنے ان مسائل سے چھٹکارہ پا سکتے ہیں۔ یہ ٹوٹکے مندرجہ ذیل ہیں۔
سردرد اور بالوں کی خشکی
سپرین کی کچھ گولیاں پیس کر ان میں دو چمچ شیمپو ملائیں اور بالوں میں لگا لیں۔ اس آمیزے کو 5سے 10منٹ لگا رہنے دیں اور پھر سر دھو ڈالیں۔ ا س سے آپ کو سردرد اور خشکی سے نجات مل جائے گی۔ اسپرین میں دراصل سیلیسیلک ایسڈ (Salicylic acid)ہوتا ہے جو ڈینڈرف ختم کرنے کا کام کرتا ہے۔