ایف سولہ طیارے آواز کی رفتار سے ذیادہ رفتار کے ساتھ اڑان بھرتے رہے۔
جمعہ کی شام مسافر بردار رائن ائیر کے طیارے کی مدد کے لیے اس کے آگے فضاء میں شمال کی سمت سے ڈینش جنگی طیارے فضائی ٹریفک کنٹرول روم کی اسکرین پر پرواز کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے تھے۔
کچھ دیر بعد ڈینش ملٹری نے اس بات کا اعتراف کیا کہ دو لڑاکا جنگی جہاز اسار ارک کے مقام سے بم کی دھمکی ملنے والے مسافر بردار طیارے کی مدد کے لیے فضاء میں بھیجے گئے تھے۔ ڈینش جنگی طیاروں نے دوران پرواز انتہائی تیزی کے ساتھ آواز کی رفتار پار کرتے ہوئے انتہائی بلندی پر رائن ائیر طیارے کو بچانے کے لیے فضاء میں پہنچ گئے۔ڈینش ملٹری کے ترجمان کے مطابق دونوں طیاروں نے دوران پرواز آواز کی رفتار کی حدوں کو شمال کی جانب پواز کرتے ہوئے توڑ دیا۔
تیز رفتار ایف سولہ طیاروں نے مسافر بردار طیارے کے ساتھ ساتھ گارڈیمومن تک پرواز کی اور اسے بحافظت منزل تک پہنچا دیا۔
NTB/UFN