کئی تارکین وطن با روزگار

ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق جاب چانس پروگرام کے تحت سن دو ہزار پانچ سے لے کر سن دو ہزار سولہ تک ایک ہزار سات سو تارکین وطن ملازمتیں حاصل کر چکے ہیں۔یہ تحقیقی رپورٹ Ideas2evidence نے امیگریشن ڈائیریکٹریٹ کے ساتھ مل کر بنائی تھی۔رپورٹ کے مطابق ہر دس میں سے سات تارکین وطن نے یا تو ملازمت حاصل کی یا پھر مزید تعلیم حاصل کی ۔
تارکین وطن کے گروپ میں خواتین تعلیمی میدان میں خاص طور سے ذیادہ نمایاں رہیں۔جبکہ بعض ممالک کے کلچر میں مائیں صرف گھر پر ہی رہتی ہیں رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ان ماؤں کو بھی عملی میدان میں فعال کرنے کی ضرورت ہے۔امیگریشن ڈائیریکٹریٹ کے سربراہ Libe Rieber-Mohn کے مطابق اپنے جاب چانس کے پروگرام کے ذریعے ہم اس سمت میں بھی کام کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں