تھرومسو پولیس نے ٹویٹر پر ایک پیغام م یں بتایا ہے کہ تھرومسو کے پہاڑوں پر کئی سو فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگانے والی بیس سالہ خاتون معجزاتی طور پر بچ گئی۔اسے معمولی خراشیں آئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز بیس سالہ خاتون پہاڑ پر سے کئی سو میٹر کی بلندی سے گری جس کے بعد ریسکیوہیلی کاپٹر میں زخمی خاتون کو شملای یونیورسٹی ہسپتال میں لے جایا گیا۔جہاں ہسپتال نے اعلان کیا کہ انہیں معمولی چوٹیں آئی تھیں جنکی مرہم پٹی کر دی گء تھی۔ریسکیوآفیسر یعقوب کارلسن نے اسے ایک خطرناک حادثہ قرار دیا جس میں خاتون کئی سو میر کی بلندی سے گرنے کے بعد معجزاتی طور پر محفوظ رہی۔یہ خاتون اپنے ساتھی کے ساتھ پہاڑی ٹور پر گئی تھی۔اسکے ساتھی نے اس حادثے کی اطلاع دی۔
NTB/UFN