ایک خاتون ڈرائیور کی کار پر Nord-Tr248ndelag شمالی ٹرونڈھے لاگ میں ڈبل روٹی کاٹنے والی چھری اگلے حصہ پر آکر گری۔
خاتون نے بتایا کہ کار ڈرائیو کے دوران کوئی چیز اڑتی ہوئی آئی اور کار سے ٹکرائی۔جب انہوں نے اپنی کار پارک کی تو خاتون ڈرائیور نے دیکھا کہ کار کے بمپر میں بریڈ کاٹنے والی ایک چھری پھنسی ہوئی ہے۔انہوں نے اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔خاتون کا کہنا ہے کہ اگر یہ چھری کار کے اگلے شیشے سے ٹکرا کر اندر داخل ہو جاتی تو نہ جانے کیا ہو سکتا تھا۔تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ چھری کس طرح فضاء میں اڑتی ہوئی کار سے ٹکرائی۔پولیس نے اس سلسلے میں اپیل کی ہے کہ لوگ انہیں ٹپس دیں۔
NTB/UFN