گزشتہ ہفتے نو تعمیر شدہ جدید آلات سے مزین صوبہ اوسفولڈ میں واقعہ کالنس ہسپتال میں خواتین میں کینسر کنٹرول کا ہفتہ تھا۔اس مقصد کے لیے ہسپتال کی پارکنگ کے باہر عارضی عمارت میں چیک اپ کا بندوبست کیا گیاتھا۔اس بات کی اطلاع چیک اپ کے لیے آنے والی خواتین کو بذریعہ پوسٹ دے دی گئی تھی۔لیکن اسکا ایڈرس بہت کم لوگوں کو سمجھ آیا۔اس لیے کہ ہسپتال سے باہر لگے جس بورڈ پر تیر کا نشان جس جانب تھا وہاں کنٹرول بلڈنگ کے بجائے کنسٹرکشن کمپنی کا دفتر تھا جبکہ چیک اپ والی بلڈنگ اس سے آگے تھی۔وہاں تک پہنچنے میں خواتین کا وقت ضائع ہو گیا تھا جس کی وج ہسے وہ وقت پہ نہ پہنچ سکیں۔جبکہ ناروے میں اگر کوئی مریض لیٹ ہو جائے اسکا چیک اپ نہیں کیا جات اجبکہ فیس لے لی جاتی ہے۔ اس وجہ سے لوگوں کو کفت اٹھانی پڑی۔
چند عملی تجاویز
ایسے ادارے ہسپتال یا اسکول جو کہ کسی بھی مقصد کے لیے عارضی دفاتر قائم کرتے ہیں یا نئے تعمیر کیے جاتے ہیں وہ اپنے دعوت نامہ یا اپائنٹمنٹ لیٹر میں ایدرس کے ساتھ ایک چھوٹا سا نقشہ ضرور لگا دیا کریں تاکہ لوگ وں کو وہ جگہ نہ ڈھونڈنی پڑے۔
لوگوں کا اور میزبانوں کا وقت ضائع نہ ہو۔
یہی طریقہ کار شادی ہالوں کے لیے بھی ہونا چاہیے۔
اس کے ساتھ کسی کی ڈیوٹی لگائیں جو کہ راستہ بتا سکے اسکا فون نمبر بھی اس عبارت کے ساتھ لکھ دیں کہ
راستہ نہ ملنے کی صورت میں رابطہ کریں۔
شادی کارڈز پر دعوت میں آنے یہ نہ آنے کے حوالے سے کچھ نام پہلے سے ہی درج ہوتے ہیں لیکن یہ بھی ہونا چاہیے تاکہ مہمانوں کو جگہ ڈونڈنے کی تکیف نہ اٹھانی پڑے۔