موٹر وے پر کالے شیشے والی گاڑیوں کے چلنے پر پابندی عائد کر دی گئی ، اب کالے شیشے والی گاڑیاں موٹر وے پر نہیں چل سکیں گی ۔
ترجمان موٹر وے کے مطابق ایس ایس پی موٹر وے سید حشمت کمال کی جانب سے کہا گیا کہ ایم تھری پر کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جا رہی ہے ، سروس ایریاز میں بھی کالے شیشے والی گاڑیوں کے سٹیکرز موٹر وے پولیس اتار رہی ہے ، کالے شیشوں کے خلاف مہم بلا تفریق جاری رہے گی ۔
ایس ایس پی سید حشمت کمال نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔