کامیاب ہونے والے پناہ گزینوں کے لیے طویل انتظار

وہ پناہ گزین جن کی درخواستیں ناروے میں پاس ہونے کی امید ہوتی ہے انہیں زیادہ دن انتظار کرنا پڑتا ہے۔طویل انتظار حکومت اور امیگریشن کے درمیان مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ان معاملات کا تعلق محکمہء امیگریشن کے کم بجٹ سے ہے ۔جب کہ حکومت پناہ گزینوں کی واپسی کو ترجیح دیتی ہے۔
نارویجن اخبارڈاگ آویسن کے مطابق نارویجن محکمہء امیگریشن کو توقع ہے کہ اس سال اسّی فیصد درخواست گزاروں کو پناہ مل جائے گی۔تاہم فیصلہ ہونے تک ان درخواست گزاروں کو بغیر ملازمت کے کیمپوں میں ہی انتظار کرنا پڑے گا۔محکمہء امیگریشن کم عمر بچوں کے کیسز ترجیحی بنیادوں پر حل کر ہا ہے۔
UFN/NTB

اپنا تبصرہ لکھیں