امریکن گلوکارہ شیر اورنجی چینل کے تعاون سے دنیا کے تنہا ترین ہاتھی ’کاون‘ کی پاکستان میں تنہائی سے لے کر کمبوڈیا کی محفوظ پناہ گاہ میں منتقلی پر مبنی دستاویزی فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔
دستاویزی فلم میں ’کاون‘ کی پاکستان سے کمبوڈیا منتقلی اور اس سے پہلے کی کوششوں کو عکسبند کیا گیا ہے۔فلم کا بیشتر حصہ پاکستان میں شوٹ کیا گیا ہے جس میں مختلف افراد کے انٹرویوز بھی شامل ہیں۔ فلم میں بتایا گیا ہے کہ کاون کی منتقلی کے لیے کن کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور پھر کس انداز سے کاون کو منتقل کیا گیا،فلم میں کاون کی کمبوڈیا میں جاری زندگی پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔
ایک منٹ 31 سیکنڈ پر مشتمل ٹریلر میں کاون کی پاکستان میں تنہائی اور کمبوڈیا منتقلی تک کے جذباتی منظر کوفلم بند کیا گیا ہے۔’شیر اور تنہا ہاتھی‘کے عنوان پر مبنی دستاویزی فلم رواں ماہ 22 ماہ کو پیراماؤنٹ پلس پر ریلیز کی جائے گی۔