کتوں سے دہشت گردی کروانے پر چار افراد کو سزائے قید

چار افراد کو کتوں کو دوسرے جانوروں پر حملہ کرنے ظلم و دہشت گردی کرنے اور قانون حیوانات کی خلاف ورزی پر عدالت نے سزا سنائی ہے۔ کتوں جانوروں مثلاً بلی اور خرگوشوں کا شکار کرنے کی ٹریننگ دینے والے گروہ کا تعلق ناروے کے صوبہ اوسفولڈ،آکرش ہاؤس اور فرانس سے ہے۔گروہ کے رنگ لیڈر کو دو سال کی سزا جبکہ باقی تین افراد کو بالترتیب ڈیڑھ سال نو ے دن اور ساٹھ دن کی سزا سنائی گئی ہے۔ان میں ایک جوڑا بھی شامل ہے۔جوڑے نے دوبارہ سماعت کی درخواست دی ہے جبکہ نو ے دنوں کی سزا پانے والی عورت نے اپیل دائر نہیں کی۔
ناروے میں حیوانت کی بہبود کے قوانین دنیا بھر میں سب سے ذیادہ سخت ہیں اور یہاں جانوروں کو خصوصی تحفظ حاصل ہے۔نارویجن خبر رساں ایجنسی این آر کے کے مطابق اس گروہ کے جرائم کا ثبوت ان وڈیوز سے لیا گیا تھا جو کہ انہوں نے آپس میں شءئیرکی تھیں۔یہ سلسلہ سن دو ہزار نو سے لے کر سن دو ہزار پندرہ تک جاری رہا۔
قانونی ایڈووکیٹ انگے Inge Svae-Grotli نے کہا کہ کہ جانوروں پر ظلم کا یہ سلسہ طویل عرصہ سے جاری تھا جس کی مثال ملنا مشکل ہے۔یہ شکار اوسفولڈ،بسکے رود آکرش ہوس کے علاوہ سوزرلینڈ اور فرانس میں بھی کی گیا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں