موس شہر میں ایک انتیس سالہ شخص کو ایک کتے کی جان ظالمانہ طریقے سے لینے پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔اس شخص نے لیوک نامی کتے کو ایک سیمنٹ کے بلاک سے باندھ کر گیلا کر دیا تھا۔اس شخص کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کیاگیا ہے۔عدالت اس کے خلاف فیصلے میں اس پر کتوں اور دوسرے پالتو جانور پالنے پر پابندی عائد کر دے گی۔
یہ پچھلے برس بیس جولائی کا واقعہ ہے جب راہگیروں نے ایک پل کے نیچے پانی میں ایک کتے کو بندھا ہوا پایا۔اس مقدمے کو مقامی اور قومی سطح پر سنجیدگی سے لیا گیا۔کئی سو لوگ اپنے کتوں کے ساتھ مرے ہوئے کتے کی یاد منانے کے لیے اکٹھے ہوئے۔تفصیلات کے مطابق سترہ جولائی کو کتے کو کنکریٹ پائپ کے ساتھ ٹیپ سے باندھ دیا گیا تھا۔اس کے بعد اسے پل پر سے بیس فٹ کی بلندی سے پانی میں پھینک دیا گیا۔اور کتا نیچے گرنے کے بعد مر گیا۔یہ کیس دو روز پہلے موس شہر کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔
NTB/UFN