کرستیانسن جیل کے مفرور مجرم کی تلاش جاری

کرستیانسن جیل کی پولیس جیل کا گیٹ پھلانگ کر فرار ہونے والے مجرم کو ابھی تک تلاش کر رہی ہے۔جیل حکام کے مطابق چھیالیس سالہ شخص کو ڈھونڈنے کے لیے پولیس معمول کے مطابق تلاش کر رہی ہے۔آگدر پولیس اسٹیشن کے آپریشن لیڈر مارٹن اگلیند Martin Ugland کے مطابق جیل سے فرا ر ہونے والے شخص کو تین روز گزر گئے ہیں ۔اس کی تلاش کے لیے پولیس اپنے ذرائع استعمال کر ہ رہی ہے۔ منگل کے روزایک اطلاع کے مطابق فرار ہونے والا قیدی وینس میں تھا۔لیکن وہاں سے انہیں یہ مجرم نہیں ملا۔تا ہم پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر انہیں کہیں بھی کوئی مشکوک شخص نظر آئے تو وہ اسے اس کے بارے میں اطلاع دیں۔پولیس کو خدشہ ہے کہ گو قیدی کے پاس اسلحہ نہیں ہے پھر بھی وہ عوام کو کسی قسم کا نقصا ن نہ پہنچا سکے۔یہ بات آگدر پولیس اسٹیشن کے آفیسر نے مقامی نارویجن اخبار Father lands friend سے گفتگو کے دوران بتائی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں