پہلی کرسمس ہے جس کے موقع پر ملکہ برطانیہ اور ڈیوک آف ایڈنبرا اپنے کنبہ سے الگ دن گزاریں گے ۔
کرسمس کے موقع پر تقریب میں ملکہ برطانیہ کرونا وائرس کا خصوصی ذکر کریں گی اور اس کی پریشانیوں پر عوام سے خطاب کریں گی، ملکہ برطانیہ اس بار ونڈسر کیسل میں کرسمس منائیں گے نہ کہ سینڈرنگھم ، جہاں وہ معمول کی روایت کے مطابق ہر سال مناتی آئی ہیں، شاہی خاندان عام طور پر یہ دن ایک ساتھ گزارتے ہیں ، لیکن پابندیوں کی وجہ سے اس سال ایک دوسرے سے ملاقات نہیں کریں گے ۔
ملکہ برطانیہ ہجوم سے بچنے کے لئے اپنی معمول کی چرچ کی عبادت کو چھوڑ کر تنہائی میں عبادت کریں گی اور یہ پہلی بات دیکھنے میں مل رہا ہے ۔94 سالہ ملکہ اور 99 سالہ شہزادہ فلپ اس وبائی امراض کے دوران ونڈسر کیسل میں گھریلو عملے کے ساتھ رہ رہے ہیں اور مکمل طور پر ایس او پیز کا خیال رکھ رہے ہیں/