ہوائی جہاز میں چارپائلٹ سوار تھے۔یہ جہاز دھند کی وجہ سے ائیر پورٹ پر لینڈ کرنے کے بجائے ایک قصبے پہ لینڈ کر گیا۔جس کی وجہ سے قصبہ کے ترتالیس گھرتباہ ہو گئے جبکہ بتیس افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ایک عینی شاہد کے مطابق ایک گھر کے پانچ افراد جو کہ سوئے ہوئے تھے جہاز لینڈ کرنے کی وجہ سے ہلاک ہو گئے۔جبکہ تین پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ چوتھا پائلٹ لاپتہ ہے۔ہوائی جہاز کرغستان کے ہوائی اڈے ماناس Manasپرلینڈ کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ دھند کی وجہ سے ہوائی اڈے کے مضافاتی قصبہ داشو میں گر کر تباہ ہو گیا۔ہوائی اڈے کو مزید فلائٹوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے جبکہ مزید افراد اور ملبہ کی تلاش جاری ہے۔
NTB/UFN