کرونا وائرس نے پہلے پاکستانی کی جان لے لی

کرونا وائرس نے پہلے پاکستانی کی جان لے لی

دنیا بھر میں پھیلنے والے جان لیوا کرونا وائرس سے متاثر ہو کر پہلا پاکستانی شخص انتقال کر گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اٹلی کے شہر میلان میں رہنے والا 61سالہ پاکستانی شخص کرونا وائرس سے متاثر ہو کر جاں بحق ہو گیا اور اس کی حوالگی کے لیے پاکستان اور اٹلی کی حکومتیں آپس میں رابطے میں ہیں ۔دوسری جانب دفتر خارجہ نے بھی پہلے پاکستانی کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق دفتر خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اٹلی میں 61 سالہ امتیازاحمدکی کروناوائرس سے ہلاکت ہوئی ہے، امتیازاحمدمیلان سے 100 کلومیٹردوربریسیا کا رہائشی تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ لواحقین اوراٹلی حکام سے رابطے میں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20ہو گئی ہے جن میں سے 14افراد کا تعلق کراچی ،ایک کا تعلق حیدر آباد ،دو کا تعلق اسلام آبا د ،دو کا تعلق گلگت بلتستان جبکہ ایک کا تعلق کوئٹہ سے ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں