امام کعبہ نے کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے آب زم زم کی تجویز دے دی ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ کرونا سے متاثرہ افراد کی نفسیاتی اور جذباتی امداد کے لیے آب زم زم فراہم کیا جائے۔
انھوں نے اپنی تجویز میں کہا کہ ان تمام ہسپتالوں میں آب زم زم فراہم کیا جائے جہاں کرونا وائرس کے مریض زیر علاج ہیں، اس سے ان کو نفسیاتی اور جذباتی طور پر علاج میں مدد ملے گی، اور وہ جلد صحت یاب ہو سکیں گے۔