کرونا وائرس کے دنیا میں پھیلنے کا خدشہ،تیل کی قیمتیں اتنی زیادہ کم ہوگئیں کہ یقین نہ آئے

کرونا وائرس کے دنیا میں پھیلنے کا خدشہ،تیل کی قیمتیں اتنی زیادہ کم ہوگئیں کہ یقین نہ آئے

چین میں پھیلنے والے کرونا وائرس کے دنیا میں پھیلاﺅ کے خطرے کے پیش نظر عالمی مارکیٹ میں ناقابل یقین حد تک تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پیر کے روز انٹرنیشنل بینچ مارک برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 2 اعشاریہ 8 فیصد کمی ہوئی اور یہ 58 اعشاریہ 99 ڈالر فی بیرل کے حساب سے ٹریڈ ہوا ۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 2 اعشاریہ 7 فیصد کمی کے ساتھ 52 اعشاریہ 70 ڈالر ہوگئی۔ تیل کی قیمتوں میں گزشتہ برس اکتوبر کے بعد سے یہ سب سے بڑی کمی ہے۔

پی وی ایم آئل ایسوسی ایشن کے تجزیہ کار تماس وارگا کے مطابق پیر کے روز وہ یہ اندازہ لگا رہے تھے کہ تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل تک نیچے آئے گی لیکن چین میں پھیلے وائرس نے ہمارے اندازوں کو غلط ثابت کردیا، تیل کی قیمتیں اس وقت تک کم ہوتی رہیں گی جب تک چین میں پھیلے کرونا وائرس کو کنٹرول نہیں کرلیا جاتا۔

اپنا تبصرہ لکھیں