تھرومسو کے اسکول میں ایک پندرہ سالہ طالبعلم کو خلاس کے ڈسپلن کے خلاف برا رویہ دکھانے پر ایک ہزار پندرہ سو کراؤن یعنی ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایک طالبعلم کو کلاس میں ایک طالبعلم اور استاد کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر ککاس سے باہر نکال دیا گیا۔ جبکہ اس طالبعلم نے استاد اور ٹیچر پر غصہ میں ا پنا بیگ اور پانی کی بوتل پھینک دی۔عام طور سے ایسے کیسز کو اسکول میں ہی حل کر لیا جاتا ہے لیکن ٹیچر نے یہ کیس پولیس کو دے دیا۔پولیس اٹارنی Hanne Simonsen کا کہنا ہے کہ ایسا کم ہوتا ہے کہ اس طرح کے کیسز کو پولیس کے حوالے کیا جائے۔
اسکولوں کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق لیبر مارکیٹ میں پرائمری اسکولوں کے اساتذہ کو دوسروں کی نسبت ذیادہ دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔