محکمہء ٹریفک کے انسپیکٹرکے مطابق ٹرک ڈرائیور نے ڈرائیور اور گاڑی کا ڈیٹا ریکارڈکرنے کے سسٹم ٹیکو گراف tachograph میں ہیرا پھیری کی ۔اس میں ڈرائیور اپنی مرضی سے ریکارڈنگ کر سکتا تھا تاکہ ٹریفک کے محکمہء کو درست ریکارڈ نہ ملے۔ٹرونڈھائم کے روڈ ایڈمنسٹریشن نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ٹیکسی ڈرائیور نے اس حفاظتی ڈیجیٹل سسٹم کے بٹنوں کو اپنی مرضی سے سیٹ کر لیا تھا۔ان کا مقصد ٹیکسی کو کسی بھی ممکنہ حادثہ سے خبردارکرناہوتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ڈرائیور کا رویہ گاڑی چلانے کا طریقہ آرام اور گاڑی کی اسپیڈ وغیرہ کا ریکارڈ بھی اس سسٹم میں موجود ہوتا ہے۔جسے محکمہ کسی وقت بھی چیک کر سکتا ہے۔
ٹریفک کنٹرول کے اینجینئر بیارنے Bjarne Sandnes کے مطابق اسی طرح کی چھ گاڑیوں کی اس سال نشاندہی کی گئی ہے۔اس لیے ان کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کی ضرورت ہے۔اس طرح کی بے ضابطگیاں مشرقی یورپ کی گاڑیوں میں دیکھنے میں آئی ہیں۔
جبکہ اس ڈیجیٹل سسٹم کے قوانین یورپ اور سوزرلینڈمیں موجود ہیں۔
NTB/UFN