کمپیوٹر سسٹم میں اینٹی وائرس ایجاد کرنے والے جان میکافی کو گرفتار کرلیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ جان میکافی کو امریکا میں ٹیکس چوری کے الزام میں اسپین سے گرفتار کیا گیا ہے۔محکمہ انصاف کے مطابق جان میکافی پر 2014 سے 2018 تک ٹیکس ریٹرنز جمع نہ کرانے کا الزام ہے جب کہ ان پر اثاثے چھپانےکا الزام بھی ہے۔
محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ جان میکافی نے اپنی آمدنی دوسروں کے نام پر اکاﺅنٹس میں جمع کی ہے۔محکمہ انصاف کے مطابق جان میکافی کی اسپین سے امریکا منتقلی ابھی باقی ہے جب کہ الزام ثابت ہونے پر انہیں 30 سال تک قید ہو سکتی ہے۔