بلدیاتی وزیر ارلنگ سادرے نے مقامی چینل این آر کے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس سے کمآمدن حاصؒ کرنے والے اضلاع کو حکومت اخراجات کے لیے ذیادہ فنڈ دے گی جبکہ وہ کاؤنٹیز جن کی آمدن ذیادہ ہے انہیں کم رقم دی جائے گی۔حکومت کی جانب سے منگل کے روز ایک نیا بلدیاتی پلان پیش کیا جائے گا۔اس طرح لارویک میونسپلٹی کو ذیادہ رقم ادا کی جائے گیاور اوسلو میں بھی کاؤنٹیز کو ذیادہ رقم ادا کی جائے گی جس سے وہ اپنے اخراجات پورے کر سکتے ہیں۔