ایک تین سالہ بچے کو Maurtua کنڈر گارٹن اسکول شیئن میں ایک بھیڑیے نماء کتے نے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو کتے ایک کنڈر گارٹن میں گھس گئے جہاں بچے کھیل رہے تھے۔ایک کتے نے تین سالہ بچے کی ٹانگ پر کاٹ لیا۔جسے وہاں موجود بڑوں نے چھڑوایا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں کتوں کو حراست میں لے لیا اور ان کے مالک کی تلاش شروع کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ کتوں کے مالک کو مجرمانہ غفلت کے جرم میں سزا اور جرمانہ ہو سکتا ہے۔یہ اسکا فرض ہے کہ وہ ان پر کنٹرول کرتا۔
NTB/UFN