بھار تی فلمساز نے عالمی وبا کورونا لاک ڈاﺅن کے دوران فلمی صنعت بند ہونے پر کریانے کی دکان کھول لی ہے۔وبائی بیماری نے جہاں ہر ملک کی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے وہیں اس وائرس کے سبب شوبز انڈسٹری بھی کافی متاثر نظر آ رہی ہے اور اس سے جڑے افراد لاک ڈاﺅن کے دوران پریشان ہیں ، اسی پریشانی کا حل نکالتے ہوئے ایک بھارتی فلمساز نے اپنی جمع بونجھی سے کرائے کی دکان لے کر اس میں اشیائے خورونوش کا کاروبار شروع کر لیا ہے۔
بھارتی ویب سائٹ ’ اے این آئی ‘ کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی سے تعلق رکھنے والے فلمساز نے کورونا وبا کے خاتمے تک کریانے کا کاروبار شروع کر لیا ہے۔