“کورونا ملک کے ہر ضلع میں پہنچ چکا، دو ہفتے کیلئے مکمل لاک ڈاﺅن کریں اور پھر دو ہفتے۔۔۔”عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو خبردار کردیا

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا وائرس کے تیزی کے ساتھ پھیلاﺅ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خط لکھ دیاہے جس میں دو ہفتے سخت لاک ڈاﺅن اور دو ہفتے نرمی کی پالیسی اختیار کرنے کی تجویز دی گئی ہے،کستان میں کوروناکاپہلامریض 26 فروری کوسامنے آیا تھا اور اب کوروناوباپاکستان کے تمام اضلاع میں پھیل چکی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی جانب سے لکھے گئے خط مین کہا گیاہے کہ پاکستان میں یومیہ 50 ہزار ٹیسٹ کی اہلیہ بے حد ضروری ہے ، کورونا کی وباپاکستان کے تمام اضلاع میں پھیل چکی ہے ، بڑے شہروں میں کوروناکیسزبڑی تعدادمیں ہیں، لاک ڈاون میں نرمی کے بعدکیسزمیں اضافہ ہوا، تمام احتیاطی تدابیراختیارکی جائیں ۔ ڈبلیو ایچ او کا کہناتھا کہ پاکستان قرنطینہ،سماجی فاصلے اورکانٹیکٹ ٹریسنگ کے اقدامات اٹھائے۔

خط کے متن میں کہا گیاہے کہ لاک ڈاون ختم کرنے سے پہلے 6 شرائط کاپوراکرناضروری ہے،لاک ڈان کے خاتمے سے پہلے یقینی بنایاجائے وبامکمل کنٹرول میں ہے، ہیلتھ سسٹم ہرکیس کی تشخیص،ٹیسٹ اورعلاج کااہل ہو، پاکستان لاک ڈاون خاتمے کے کسی معیار پرپورانہیں اترتا،پاکستان کورونا سے متاثر 10 سرفہرست ممالک میں شامل،پاکستان 2 ہفتے لاک ڈاون، 2 ہفتے نرمی کی پالیسی اختیار کرے، پاکستان میں کوروناکاپہلامریض 26 فروری کوسامنے آیا تھا اور اب کوروناوباپاکستان کے تمام اضلاع میں پھیل چکی۔

یاد رہے کہ ملک میں کورونا وائرس نے وار تیز کر دیئے ہیں اور ایک ہی روز میں سب سے زیادہ 105 اموات ہوئی ہیں جس کے باعث گزشتہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ روز 24 ہزار 620 ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح ملک میں کورونا کے مجموعی طور پر 7 لاکھ 30 ہزار 453 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 646 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار 317 ہو گئی ہے جب کہ 35 ہزار 18 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔

ملک میں سب سے زیادہ کورونا کیسز پنجاب میں ہیں، جہاں اب تک 40 ہزار 819 افراد میں کوویڈ 19 کی تصدیق ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ سندھ میں 39 ہزار555، خیبرپختونخوا میں 14 ہزار 6، بلوچستان میں 6 ہزار 788، گلگت بلتستان میں 952 ، آزاد کشمیر میں 412 اور اسلام آباد میں 5 ہزار 785 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں کورونا سے 105 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جو کہ اب تک ایک روز میں ملک میں اس وائرس سے ہونے والا سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔ اس طرح ملک میں اس وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 172ہوگئی۔

ریکارڈ مریضوں کے ساتھ جانی نقصان میں بھی پنجاب کا پہلا نمبر ہے جہاں اب تک 773 افراد اس وائرس کی زد میں آکر جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ سندھ میں 679، خیبرپختونخوا میں 587 ، بلوچستان میں 58 اسلام ا?باد میں 52، گلگت بلتستان میں 14 اور ا?زاد کشمیر میں 9 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں 322 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں