عالمی بنک نے کورونا وبا پرقابو پانے کے لیے پاکستان کے لیے 20 کروڑ ڈالر امداد کی منظور ی دیدی ہے۔پاکستان کے لیے 20 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری عالمی بنکت کے ایگزیکٹو بورڈ نے دی ہے۔عالمی بینک کی رقم ہیلتھ کررا نظام کو بہتر بنانے اور کورونا سے سماجی اور اقتصادی اثرات کم کرنے کے لیے استعمال کی جا سکے گی تاکہ غربت کا شکار افراد کو سہولت فراہم کی جاسکے۔
عالمی بینک کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اس رقم کی بدولت پاکستان کے لیے کورونا مریضوں کا پتا چلانے اور بیماری کو مانیٹر کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا جب کہ اسپتالوں کو وینٹی لیٹرز سمیت طبی آلات اور عملے کے لیے حفاظتی سامان کی فراہمی میں بھی آسانی ہوگی۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں اب تک 35 افراد جاں بحق اور 2 ہزار 441 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔