پاکستان اور دیگر ممالک کی طرح امریکی حکومت نے بھی اپنے کورونا وائرس سے متاثر شہریوں کے لیے امداد کا اعلان کیا تھا لیکن صدر ٹرمپ نے پاکستانی سیاستدانوں کی طرح ایک ایسا حکم دے ڈالا کہ امداد تاخیر کا شکار ہو گئی۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی حکومت نے ہر امریکی شہری کو فی کس 1200ڈالر نقد امداد دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ امداد چیک کی صورت میں دی جانی تھی۔ صدر ٹرمپ کو جب یہ بتایا گیا کہ قانوناً انہیں ان چیکس پر دستخط کرنے کی اجازت نہیں ہے تو انہوں نے آئی آر ایس پرنٹ کو حکم دے دیا کہ پھر ان پر میرا نام پرنٹ کیا جائے۔ صدر ٹرمپ کے اس حکم کی وجہ سے امریکی شہریوں کو یہ امداد اب تک نہیں مل سکی۔