کورونا کیسز میں کمی کیساتھ ماسک اور سینی ٹائزر کی قیمتیں کہاں سے کہاں جا پہنچیں ؟ دلچسپ خبرآگئی

کورونا کیسز میں کمی کیساتھ ماسک اور سینی ٹائزر کی قیمتیں کہاں سے کہاں جا پہنچیں ؟ دلچسپ خبرآگئی

 پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کے ساتھ ہی ماسک اور سینی ٹائزر کی قیمتیں گر گئیں ، 1600 روپے میں بکنے والا سرجیکل ماسک کا پیکٹ 250 روپے تک آپہنچا جبکہ سینی ٹائزر کی چھوٹی بوتل 400 سے گر کر 120 روپے میں بکنے لگی ۔

جیونیوز کے مطابق این 95 ماسک کا  پیکٹ 2500 سے گر کر 700 روپے اور کے 95 کا پیکٹ 1200 سے گر کر 200 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ صرف ماسک ہی نہیں بلکہ سینی ٹائزر کی قیمتیں بھی کم ہوگئیں۔ سینی ٹائزر کی بڑی بوتل 2500 سے گر کر 700 روپے ، درمیانی بوتل 1200 سے 400 اور چھوٹی بوتل 400 سے گر کر 120 روپے میں فروخت ہونے لگی ۔

یادرہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طورپر ہاتھوں کو بار بار دھونے یا سینی ٹائز کرنے اور ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے ، اسی طرح مریضوں کو بھی ماسک استعمال کرنے کی تجویز دی جاتی ہے تاکہ وہ اس وائرس کے پھیلائو کا سبب نہ بنیں۔ اب پاکستان میں کورونا قابو میں آنے کے بعد ان چیزوں کی طلب میں بھی کمی دیکھی گئی جس کے بعد ان کی قیمتیں گرگئیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں