کورونا کی دوسری لہر،چین میں کتنے نئے کیسز آگئے؟ تشویشناک خبر

کورونا کی دوسری لہر،چین میں کتنے نئے کیسز آگئے؟ تشویشناک خبر

چین میں کورونا وائرس کی دوسری لہر  جاری ہے جس کی وجہ سے وہاں گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا وائرس کے نئے کیسز آرہے ہیں۔

چینی محکمہ صحت کے مطابق آج  چین میں گزشتہ 4دنوں کے مقابلے میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

چین کےقومی صحت کمیشن کے مطابق جمعہ کے روز چین میں 21 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی یہ تعداد ایک دن پہلے(جمعرات کو) 13 تھی۔ پیر کے بعد سے اب تک یہ متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیجنگ میں 17 نئے مریض سامنے آئے ہیں، گزشتہ روز یہ تعداد 11 تھی۔ 20 جون کے بعد سے اب تک یہ متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد بتائی جا رہی ہے۔

بیجنگ میں وبا کی نئی لہر کا آغاز 11 جون کو ہوا جب تھوک فروش بازار سے ایک نیا مریض سامنے آیا، اس کے بعد سے 20 ملین سے زائد آبادی والے اس شہر میں 297 افراد وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

چین میں جمعے کے روز بیرونِ ملک سے آنے والے سے مزید چار متاثرین کی تصدیق ہوئی۔ اس سے ایک دن قبل یہ تعداد صرف دو تھی۔

اس وقت تک چین میں کل متاثرین کی تعداد 83,483 ہو گئی ہے۔

خیال رہے  دنیابھرمیں کوروناسےمتاثرافرادکی تعداد 99لاکھ 10ہزارسےتجاوزکرگئی جبکہ ورباسےجاں بحق افرادکی تعداد4 لاکھ 96ہزار 991ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آخری اطلاعات تک  دنیابھرمیں کورونا کے 53لاکھ 60ہزار798 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں متاثرین کی تعداد 24 لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ ایک لاکھ 24 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔برازیل دنیا میں متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے اب برطانیہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اموات کی تعداد میں بھی دوسرے نمبر پر آ چکا ہے۔

بی بی سی فارسی سروس کی طرف سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق ایران میں کووڈ 19 کی وجہ سے ہونے والی اموات کی درست تعداد سرکاری اعداد و شمار سے 5 سے 10 گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔

امریکہ کے عالمی ادارۂ صحت کو فنڈز معطل کرنے کے اعلان کے کچھ ہفتوں بعد جرمنی اور فرانس نے کہا ہے کہ وہ ادارے کی اقتصادی مدد میں اضافہ کریں گے۔

فلپائن کے شہر سیبو میں فوج کی سرپرستی میں لگائے جانے والے لاک ڈاؤن کو 104 دن ہو گئے ہیں اور وہاں کووڈ۔19 کے متاثرین کی تعداد ابھی بھی بڑھ رہی ہے۔