برطانیہ میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران لاک ڈاؤن کے باعث انفیکشن میں کافی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
ایک تحقیق کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ سے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والےعلاقوں میں سب سے بڑی بہتری دیکھنے میں آئی۔ دوسری جانب انگلینڈ میں کورونا سے مرنے والوں اور متاثرہ افراد کی تعداد بھی کافی زیادہ ہے۔
سیکرٹری صحت میٹ ہینکوک کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کو ابھی کافی کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔