کورونا واہرس کےباعث جہاں پوری دنیا پریشان ہے وہاں پاکستان کےشہر عمرکوٹ میں اپنے رشتے داروں کےیہاں مقیم ایک بھارتی جوڑا اپنے وطن بھارت واپسی جانےکےلیے پریشان ہے بھارت واپسی کےلیے بھارتی جوڑے کی بھارتی وزیراعظم مودی اور پاکستانی سرکار سے مدد کی اپیل چار ماہ ہوئے اپنے بچوں اوربوڑھی ماتا سے ملے ہوئے ۔
تفصیلات کےمطابق مارچ میں بھارت سے پاکستان کے تاریخی شہر عمرکوٹ میں اپنے رشتے داروں کےیہاں بھارتی جوڑا نارائن مالھی ،اور خاتون مسمات وسی گھومنے کےلیے آئے تھے مگر کورونا حالات کےباعث اس بھارتی جوڑے کی واپسی ممکن نہ ہوسکی بھارتی شہری نارائن مالھی،اور نارائن کی بیوی وسی نےمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میری بیوی وسی ایک ماہ کے ویزہ پر گھومنے آئے تھے مگر کورونا حالات کےباعث چار ماہ سے اپنے وطن واپسی نہیں ہوسکی ہے ۔
اپنے ویڈیو پیغام میں بھارتی جوڑے نے بھارتی وزیراعظم مودی سرکار سے ہاتھ جوڑکر ونتی اپیل کی ہےکہ ہماری وطن واپسی کےلیے مدد کی جائے چارماہ ہوئے ہیں اپنے بچوں اور ماتاسے ملےہوئے ماتا اور بچوں کی بہت یاد آتی ہے میری ماتانوے “90”سال کی ہےہم بوڑھی ماتاکےلیے بچوں کےلیے پریشان ہے اور ماتابچے ہمارے لیے پریشان ہے مودی سرکار ہماری مدد کریں ۔