مشہور نارویجن فوڈ چین کوپ میں فروخت کیے جانے والے سلاد کے پیکٹ میں لسٹیریا نامی بیکٹیریا کے پائے جانے کا انکشاف کیا گیا ہے۔یہ بیکٹیریا کے جراثیم روگے لینڈ اور استوانگر کی دوکانوں میں سپلائی کیے جانے والے سلاد کے پیکٹوں میں پائے گئے ہیں۔
The Norwegian Food Safety Authority. نارویجن سیفٹی فوڈ اتھارٹی کے مطابق وہ تمام سلاد کے پیکٹ جن پر گرل سلاد کی عبارت درج ہے اور جو بیس اگست کو سپلائی کیے گئے ہیں دوکانداروں کو واپس کر دئے جائیں۔
لیسٹر نامی بیکٹیریا ماحول میں بھی پایا جاتا ہے۔اکثر افراد اسے ہضم کر لیتے ہیں لیکن بچوں بوڑھوں اور حاملہ عورتوں کے لیے یہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اس لیے اسکا کھانا خطرے سے خالی نہیں۔
NTB/UFN