برطانوی محقق مرینہ وارنر Marina Warner کو پرقدیم کہانیوں پر تحقیقی کام پر نارویجن Holbergprisen ہولبرگ پرائز ملا جو کہ دنیا کا سب سے بڑا ادبی ایوارڈ ہے۔مرینہ وارنر کے تحقیقی کام سے مستقبل میں ادب کے صنفی رجحانات کا پتہ چلتا ہے۔وقت کے ساتھ ساتھ تخلیقی کہانیاں اپنا تدریجی سفر طے کرتی رہتی ہیں۔
یہ ایک قیمتی ایوارڈ ہے۔مرینہ تخلیقی کہانیوں کی تحقیقی کے لیے مختلف زمانوں میں مختلف تہذیبوں کو پرکھتی ہے۔وہ نہائیت منفرد انداز سے ان کہانیوں میں اور تخلیقی کہانیوں میں مماثلت ڈھونڈتی ہے۔مرینہ کا موقف یہ ہے کہ ان تخلیقی کہانیوں کے ذریعے ہم اپنی حقیقی زندگی کو سمجھ سکتے ہیںاور خود اپنے آپ کو بھی۔یہ بات جانے ہولٹ برگ نے نارویجن خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ہولٹ برگ برگن یو نیورسٹی میں ملازمت کرتی ہیں۔
مرینہ نے کہا کہ یہ ایوارڈ ان کی حاصلہ افزائی کا باعث ہے۔ان کا ارادہ ایوارڈ کی رقم نقل مکانی کرنے والے افراد اور ان کے کلچر کے لیے استعمال کرنے کا ہے۔جب لوگ اپنے وطن سے نقل مکانی کرتے ہیں اور ان کے شہربنباری سے تباہ کر دیے جاتے ہیں۔اس وقت انکا تعلق اپنے کلچر سے ٹوٹ جاتا ہے۔اس وقت انکا حق اس جگہ کی تہذیب پر اتنا ہی ہوتا ہے جتنا کہ خوراک اور رہائش پر۔
یہ ایوارڈ دس جون کو برگن ہورڈ لینڈ میں دیا جائے گا۔
NTB/UFN