بھارتی ادا کار سلمان خان نے اپنی فلم کے پوسٹر پر دودھ پھینکنے والو ں کو نصیحت کردی ۔ تفصیل کے مطابق سلمان خان کی فلم ‘اینٹم’ کے پوسٹر کو مداحوں نے دودھ میں نہلا دیااور کئی کلو دودھ ضائع کیا گیا۔
اس حوالے سےانسٹا گرام پر سلمان خان نے واقعے کی ویڈیو شیئر کراتے ہوئے لکھاکہ کئی لوگوں کو پانی نصیب نہیں ہوتا اور آپ دودھ ضائع کررہے ہو۔ان کا کہنا تھاکہ اگر دینا ہی ہے تو میری اپنے مداحوں سے اپیل ہے کہ دودھ ان غریب بچوں کو پلائیں جن کو پینے کو نہیں ملتا۔
واضح رہے کہ بھارت میں مندروں کے اندر دودھ بہایا جاتا ہے جس پر کئی بھارتی تنقید کرتے ہیں ۔اس حوالے سے بھارت کی کئی فلموں میں بھی مندروں کے اندر دودھ کے اس طرح سے ضیائع کو تنقید کا نشانہ بنا یا گیا ہے ۔ بھارتی فلم ’او مائی گاڈ ‘ میں بھی ادا کار پرویش راول نے دودھ ضائع کرنے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ا س سے اچھا ہے کہ کسی غریب بچے کے پیٹ میں یہ دودھ جائے ۔