سٹیٹ بینک آف پاکستان نے پلاسٹک کے نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو غلط قرار دے دیا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے جعلی خبریں گردش کر رہی ہیں جن کی سختی سے تردید کی جاتی ہے۔ سٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ فی الحال ایسی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں ہے کہ پاکستان میں کرنسی نوٹ تبدیل کیے جائیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے کرنسی نوٹوں کی کچھ تصاویر گردش کر رہی ہیں جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ پشاور کے ایک طالب علم نے ڈیزائن کیے ہیں جن کی سٹیٹ بینک نے منظوری دے دی ہے۔ پلاسٹک کی اس کرنسی کی نقل تیار کرنا ناممکن ہوگا۔