چین کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں پیشگی معلوم کرنے کا طریقہ دریافت کر لیا ہے کہ کورونا وائرس کے مریض کی اس وباءسے موت ہو گی یا نہیں اور اس طریقے سے حیران کن طور پر 90فیصد درستگی کے ساتھ یہ پیش گوئی کی جا سکتی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ووہان کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں بتایا ہے کہ مریضوں کے جسم میں تین بائیولوجیکل اشارے موجود ہوتے ہیں جو نشاندہی کرتے ہیں کہ آئندہ دنوں میں اس مریض کی موت ہو گی یا نہیں۔
سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ان تین اشاروں میں مریض کے جسم میں ایک انزائم کا موجود ہونا، جس کا تعلق بافتوں کی شکست و ریخت کے ساتھ ہوتا ہے، دوسرا ان کے جسم میں ایک مخصوص پروٹین کا موجود ہونا، جو انفلیمیشن کے دوران پیدا ہوتا ہے اور تیسرا اشارہ مریضوں کے خون میں لمفوسائٹ وائٹ بلڈ سیلز کی تعداد کم ہونا۔ یہ تین ایسے اشارے ہیں کہ جن مریضوں میں پائے جائیں ان میں 90فیصد تک موت کا امکان ہوتا ہے اور یہ اشارے ان کی موت سے 10دن پہلے ان کے جسم میں موجود ہوتے ہیں۔