نرویجن حکومت نے وبائی امراض کی روک تھام کے سلسلے میں کرسمس کی چھٹیوں کے بعد کیمپس اور ہاسٹلوں میں واپس آنے والے طلباء پر پابندی لگا دی ہے۔ حکومت نے طلبائکو اطلاع دی ہے کہ وہ اٹھارہ جنوری سے پہلے پہلے اپنے ہاسٹلز میں واپس نہ آئیں تاکہ وباء پہ قابو پایا جا سکے۔
اس حکم نامہ کا مطلب یہ ہے کہ اس وقت کرسمس کی چھٹیاں گزارنے جو طلبہ جہاں گئے ہیں وہ وہیں اٹھارہ جنوری تک مزید ٹھہریں رہیں اور ٹرینوں بسوں، ہوائی جہازوں یا دوسری عوامی ٹرانسپورٹ کے ذریعے اپنے ہاسٹلز میں جانے کی کوشش نہ کریں۔ یہ حکم اعلیٰ تعلیم کے وزیر ہینرک نے ایک پریس ریلیز میں کہی۔
روزنامہ داگ بلادے کے مطابق انتظار کرنے کا یہ حکم حکومت نے ہفتہ کے روز جاری کیا۔
NTB/UFN