کیمپ جیل لاہور میں کورونا کی وبا تیزی سے پھیلنے لگی،مزید 21 قیدیوں میں وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعدکورونا وائرس سے متاثرہ قیدیوں کی تعداد49 ہو گئی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان محکمہ پرائمری اینڈسکینڈی ہیلتھ کیئر نے کہاہے کہ کورونا وائرس پنجاب کے 28 اضلاع تک پھیل گیا،پنجاب میں کورونا کے مزید113 کیسزسامنے آگئے ،صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد1493 تک پہنچ گئی ۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کیمپ جیل لاہور میں مزید21 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ قیدیوں کی تعداد49 ہو گئی ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور میں کورونا کے 30 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعدمتاثرین کی تعداد290 ہو گئی ،ترجمان کاکہناتھا کہ راولپنڈی58 ،جہلم 30 ،گوجرانوالہ 32 ،سیالکوٹ میں کورونا کے17 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ 2، چنیوٹ6 اورفیصل آباد میں 6 نئے مریض سامنے آگئے جس کے بعد تعداد 15 ہو گئی ۔