کینیڈا میں گرمی نے 84سالہ ریکارڈ توڑ دیا ، درجہ حرارت 49.5ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ، ہیٹ ویو کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد233تک جا پہنچی ۔
تفصیلات کے مطابق ٹھنڈے کینیڈا میں گرمی کا راج ہے جس نے عوام کو جھلسا کر رکھ دیا ہے ، ٹھنڈے ملک کے باسی حبس اور گھٹن کو برداشت نہیں کر پا رہے ،ملک کے مغربی علاقے میں درجہ حرارت 49.5ڈگری تک پہنچ گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برٹش کولمبیا میں 70سے زائد افراد ہیٹ ویو کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں سب سے سرد علاقے شہر وینکور میں ہوئی ہیں ، وینکور ایسا شہر ہے جو سرد رہتا ہے اور اسی وجہ سے اس شہر میں اے سی نہیں لگے ہوئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت گزشتہ جمعہ سے بڑھنا شروع ہوا ، ابھی کئی دن تک گرمی کا زور رہنے کا امکان ہے ،
ادھر شمال مغربی امریکا میں بھی گرمی قہر ڈھا رہی ہے ، واشنگٹن ، اوریگون ، سیٹل اور پورٹ لینڈ میں 1940کے بعد پہلی مرتبہ درجہ حرارت ریکارڈ سطح پر آگیا۔