معروف پاکستانی کو ہ پیما حسن سدپارہ کی ٹیم کے ساتھ کے ٹو سر کرنے کے لیے جانے والا بلغاریہ کا کو ہ پیما اٹاناس گریجیوسکاٹو جان کی بازی ہارگیا۔
واضح رہے کہ حسن سدپارہ اسوقت اپنےبیٹے اور دو دیگر کوہ پیماوں کےساتھ بغیر آکسیجن سلنڈر کے کے ٹو چوٹی سر کرنے کے مشن پر ہیں،اس دوران کیمپ3سےبیس کیمپ جاتےہوئے رسی ٹوٹنے سے بلغاریہ کے کوہ پیما کھائی میں گرگئے تھے ،جس سے ان کی موت واقع ہوگئی ہے۔حادثے کی اطلاع ملنے پر آرمی ہیلی کاپٹرز موقع پرپہنچے جنہوں نے کوہ پیماکی لاش اسکردومنتقل کردی ہے۔
حادثے کے حوالے سے بلغاریہ کی حکومت کو آگاہ کردیا گیا ہے،کل کو ہ پیما کی نعش کو بلغارین حکام کے حوالے کیا جائے گا۔