بہت جلد ناروے سے امریکہ روانہ ہونے والے مسافروں کو امریکی وزٹ ویزہ لینے کیلیے قطار میں لگ کر کھڑ انہیں ہونا پڑے گا۔
مقامی نارویجن اخبار آفتن پوستن کے مطابق امریکہ جانے والے نارویجن مسافروں کی امیگریشن کلئیرنس ائیر پورٹ پر ہی کر دی جائے گی بجائے اس کے کہ مسافر امیگریشن سے امریکہ کا وزٹ ویزہ حاصل کریں۔
ڈائیریکٹر آف ٹرمینل آپریشن او ایس ایل کنوت ہولن Knut Holen,کا کہنا ہے امریکہ روانہ ہونے والے مسافروں کے لیے کلیرنس سیکورٹی کے نام سے ایک کسٹم اور بارڈر تحفظ کا پروگرام شروع کیا جا رہا ہے جس کے بارے میں جلد ہی میٹنگ کی جائے گی۔
ہم اسے مسافروں کے لیے ایک اچھی پیشکش سمجھتے ہیں۔خاص طور سے شمالی یورپ کے مسافروں کے لیے ۔جب انہیں پتہ چلے گا کہ اوسلو ایرپورٹ پر ہی امریکن امیگریشن کے مراحل بھی طے کرنے کا بندو بست ہے تو یہاں سے ذیادہ مسافر سفر کریں گے۔
اگر یو ایس ایل کو امریکہ کی جانب سے اتھارٹی مل گئی تو اوسلو ائیر پورٹ یورپ کا تیسرا ئیر پورٹ ہو گاجس کے پاس اس قسم کا ا سٹیٹس ہو گا۔
جبکہ اس وقت صرف دو ہوائی اڈوں پر اس قسم کا بندو بست ہے جس میں آئرش ایرپورٹ کے علاوہ ڈبلن اور شینن ائیر پورٹ شامل ہیں۔
جبکہ یورپ سے باہر جزائر کیریبین ،کینیڈا اور عرب امارات میں یہ بندو بست ہے۔
UFN/NTB