اوسلو کے معروف بازار گرن لاند میں بیروت کباب کی دوکان میں دوکاندار کو کئی افاراد کے دھمکیاں دینے اور زدو کوب کرنے کی وجہ سے دوکان بند رہی۔جبکہ اس بازار میں اشیائے خوردو نوش فروخت کرنے کی دوکانیں اتوار کے روز بھی کھلی رہتی ہیں۔دوکان کے آس پاس واقع دوکانداروں کے بیان کے مطابق اس دوکان میں گزشتہ روز چند مصلح افراد کو دیکھا گیا ہے جس کے بعد سے دوکان بند ہے۔ بیروت کباب کی دوکان ایک معروف چلتی ہوئی دوکان ہے۔ گزشتہ کئی ہفتوں سے مقامی محکمہء تحفظ شہری آبادی کے مقامی سروے کے مطابق اس علاقے کے دوکانداروں اور ملازمین کو کئی قسم کے تشدد اور جرائم پیشہ افراد کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
source/ UFN