نمائندہء خصوصی
گرن لاند تھورگ میں ہفتہ کی دوپہر مختلف تنظیموں پر مشتمل ایک نیٹ ورکنگ فیسٹیول منعقد کیا گیا۔یہ فیسٹیول مقامی کاؤنٹی اور میر نیٹ تنظیم نے ترتیب دیا۔فیسٹیول کا مقصد مختلف مقامی تنظیموں کو مقامی سطح پر متعارف کروانا تھا۔فیسٹیول میں مختلف ممالک کا پس منظر رکھنے والی تنظیموں نے حصہ لیا۔اور اپنے اپنے اسٹالز لگائے جہاں انہوں نے اپنے مقاصد پر مشتمل معلومات رکھی ہوئے تھیں۔وہاں پر آنے والے افراد نے اس میں بہت دلچسپی ظاہر کی۔
فیسٹیول میں ایک اسٹال انٹر کلچرل وومن گروپ نے بھی اپنے اسٹال پر معلومات دی اور کئی خواتین نے اس میں دلچسپی ظاہر کی۔
انٹر کلچرل گروپ کے اسٹال پر تنظیم کی سربراہ غزالہ نسیم، کے ساتھ دیگر ٹیم ممبران نے حصہ ل یا جن میں سمیرا گل، اور قمر سلطانہ شامل تھیں۔
source, urdufalak news desk