گنجا پن دور کرنے کے لیے امریکی سائنسدانوں نے ایک ایسا انوکھا علاج ڈھونڈ نکالا ہے کہ سن کر ہی مرد ناک بند کرنے پر مجبور ہو جائیں۔ میل آن لائن کے مطابق یہ علاج ایک صحت مند آدمی کی مقعد کے بیکٹیریا کا مریض کے جسم میں ٹرانسپلانٹ کرنا ہے۔ امریکی کی کولمبیا یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا دریافت کردہ یہ طریقہ علاج آٹو امیون میں بگاڑ کے سبب لاحق ہونے والی بیماری ’ایلوپیشیا‘ کا علاج ہے جس میں مردوں کے بال گر جاتے ہیں۔ یونیورسٹی کے سائنسدان اس طریقہ علاج کے کلینیکل ٹرائیلز کر رہے ہیں جن کے حیران کن نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے جن لوگوں پر تجربات کیے ان میں ایک 38سالہ مریض بھی تھا جسے 10سال قبل ایلوپیشیا کا عارضہ لاحق ہوا اور ا س کے پورے جسم کے بال جھڑ گئے۔ جب ایک صحت مند آدمی کے پاخانہ اس کے جسم میں داخل کیا گیا تو چند ہفتوں میں ہی اس کے پورے جسم کے بال واپس اگنا شروع ہو گئے اور اب اس کے علاج کو 3سال گزر چکے ہیں اور اس کے جسم کے بال صحت مندی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر فینٹن کا کہنا تھا کہ اس طریقہ علاج کے تجربات اور صحت مند مریضوں پر اس کے اثرات کی نگرانی 2023ءتک کی جائے گی اور پھر اس کے حتمی نتائج سے لوگوں کو آگاہ کیا جائے گا۔