بڑے برانڈز کے نئے جوتوں کی قیمت تو لاکھوں میں ہوتی ہے لیکن اطالوی فیشن برانڈ ’گوچی‘ 870ڈالر (تقریباً1لاکھ 20ہزار روپے)میں ایک ایسا جوتا فروخت کر رہا ہے کہ جو بظاہر انتہائی بوسیدہ اور گندہ ہے جیسے 30سال پرانا ہو۔ ویب سائٹ local10.com کے مطابق حقیقت میں یہ جوتا بالکل نیا ہے لیکن اسے کمپنی کے 70کی دہائی کے ایک ماڈل ’سکرینر سنیکرز‘ کے ڈیزائن سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔اس نئے جوتے پر گوچی کا ’لوگو‘(Logo)بھی وہی پرانا 70کی دہائی والا لگایا گیا ہے۔