نمائندہء خصوصی اردو فلک ڈاٹ نیٹ
ناروے کے شہر درامن میں مقیم ایک ہزار تین پتنگیں ایک ساتھ اڑا کر پتنگ بازی کا ورلڈ ریکارڈ بنانے والے اعجازالحق کو جاپانی ایمبیسی کی جانب سے جاپان کے بادشاہ اور سفیر مساہرو توقی کی سالگرہ کا دعوت نامہ موصول ہوا۔سفیر جاپان کی سالگرہ انیس فروری کو ان کی رہائش گاہ میں ہو گیجو کہ اوسلو میں واقع ہے۔
جاپانی حکمران پچھلے تین برس سے اوسلو کے شہر میں مقیم ہیں۔وہ ہر سال سالگرہ میں مقامی تاجروں اور شہر کے اعلیٰ عہدے داروں کو اپنی سالگرہ میں بلاتے ہیں۔پاکستانی پس منظر رکھنے والے اعجازالحق اپنی فیملی کے ہمراہ اس تقریب میں شرکت کریں گے۔
soure: urdufalaknewsdesk